سندھ

آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی سے متعلق بینکنگ کورٹ کا فیصلہ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے جبکہ پیر کو آصف زرداری اور فریال تالپور حفاظتی ضمانت قبل ازوقت گرفتاری دائر کریں گے، آصف علی زرداری کی سندھ ہائی کورٹ آمد کے موقع پر آصف زرداری کے نجی سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے صحافیوں سے بدتمیزی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سندھ ہائی کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے اپنے وکیل کے توسط سے میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے خلاف درخواستیں دائر کیں، جس میں انہوں نے بینکنگ کورٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بینکنگ کورٹ کی جانب سے میگا منی لانڈرنگ کیس کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جو کہ غیر قانونی ہیں۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ یہ کیس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، مذکورہ کیس کرپشن کا نہیں ہے جسے نیب منتقل کیا گیا۔ دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیس کی سندھ سے کسی اور صوبے میں منتقلی غیر قانونی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ کیس اسلام آباد منتقلی کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close