سندھ

کراچی؛ سوشل میڈیا پر موصول شکایت پر بیوی پر تشدد میں ملوث شوہر گرفتار

ویمن پروٹیکشن سیل کو ملائیشیا سے شکایت موصول ہوئی تھی جس میں وہاں مقیم ایک فیملی نے بتایا کہ ان کی بیٹی کراچی میں اپنے سسرال میں رہتی ہے لیکن ان کی بیٹی کو اس کا شوہر اور دیگر سسرالی بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ شکایت کنندہ نے کہا کہ میکہ کراچی میں نہ ہونے کی وجہ سے ان کی بیٹی کی کوئی بھی مدد نہیں کرپاتا۔

سندھ پولیس نے ویمن پروٹیکشن سیل حیدرآباد میں اس معاملے کا مقدمہ درج کیا اور کراچی پولیس کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ویمن پروٹیکشن سیل نے خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close