سندھ

شرجیل میمن پاکستان واپس آنے کا اعلان

ندھ کے سابق وزیراطلاعات شرجیل میمن نے نیب کی جانب سے ان پرعائد کئے جانے والے الزامات کا سامنا کرنے کے لئے پاکستان واپس آنے کا اعلان کیا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات سندھ پر ایک سال قبل نیب کی جانب سے پانچ ارب چھہتر کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا الزام عائد کیا گیا تھا۔کچھ روزقبل احتساب عدالت نے ان کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔احتساب عدالت نے کرپشن کے الزام میں سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن سمیت 11مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے عدالت کی جانب سے اس فیصلے کے بعد سابق وزیر اطلاعات سندھ نے مقدمات کا سامنا کرنے کے لئے وطن واپس آنے کا اعلان کیا ہے ۔

شرجیل میمن نے خود پر لگائے الزامات کو مسترد کیا ان کا کہنا تھا کہ نیب نے سیاسی دباو کے باعث مجھ پر کرپشن کے الزامات لگائے جس کی تردید کرتا ہوں جلد وطن واپس آکر ان مقدمات کا سامنا کرونگا ۔یاد رہے کہ کراچی کی احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن و دیگر کے خلاف ریفرنس میں شرجیل میمن سمیت گیارہ مفرور ملزمان کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئیملزمان کو گرفتار کرکے انیس اکتوبر تک پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close