سندھ

ٹھٹھہ: ریلوے ٹریک پر نصب بم ناکارہ بنادیا گیا، ٹرین آپریشن بحال

ٹھٹھہ: پولیس نے جنگ شاہی کے قریب ریلوے ٹریک پر نصب بم برآمد کرلیا جسے بعدازاں ناکارہ بناتے ہوئے ٹرین آپریشن بحال کردیا گیا۔

جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن سے تین کلو میٹر دور ٹریک پر نصب بم برآمد ہونے کے بعد کراچی سے اندورن ملک جانے والی اور لاہور اور راولپنڈی سے کراچی آنے والی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا۔

تخریب کاری کے اس واقعے میں نامعلوم دہشت گردوں نے ڈاؤن ٹریک ( لاہور اور راولپنڈی سے کراچی آنے والے ٹریک) پر دھابیجی اور جنگ شاہی کے درمیان ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا۔

ٹھٹھہ میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نہ ہونے کی وجہ سے حیدرآباد سے بی ڈی ایس کے اہلکاروں کو طلب کیا گیا جب کہ ایس ایس پی شبیر سیٹھار کے مطابق حیدرآباد سے آنے والے بی ڈی ایس عملے نے 500 گرام وزنی بم ناکارہ بنادیا۔

ایس ایس پی کے مطابق واقعے کے بعد مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 7 مشکوک افراد کو زیرحراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جب کہ ایک مشکوک شخص سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

ایس ایس پی شبیر سیٹھار کا مزید کہنا تھا کہ بم ناکاہ بنائے جانے کے بعد ریلوے ٹریک کلیئر کردیا گیا اور تمام ٹرینیں اپنی اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close