سندھ

دنیا پر حکمرانی ،اہم عہدوں کی دوڑمیں خواتین مردوں کو پیچھے چھوڑتی جارہی ہیں

افریقا ہو یا امریکا،برطانیہ ہو یا یورپی ممالک خواتین اہم عہدوں کی دوڑمیں مردوں کو پیچھے چھوڑتی جارہی ہیں

دنیا کے بڑے ممالک پرخواتین کی حکمرانی چلے گی، مارگیٹ تھیچر کے بعد تھريسامے برطانيہ کی دوسری خاتون وزیراعظم بن گئیں،اور وہ بڑے پیمانے پراپنی کابینہ میں خواتین کو اعلیٰ عہدوں پر دیکھنا چاہیں گی

امریکا پر حکمرانی کیلئے ہیلری کلنٹن مضبوط امیدوار ہیں اور ہلیری کلنٹن کے منتخب ہونے کی صورت میں امریکہ ان 60 ممالک میں شامل ہوجائے گا ، جہاں خواتین اس منصب پر فائز رہ چکی ہے

اقوام متحدہ کی آئندہ جنرل سيکرٹری کے عہدے کیلئے کڑا مقابلہ چھ خواتین کے درمیان ہے، خواتین امیدواروں کا تعلق بلغاریہ، کروشیا، مولدووا اور نیوزی لینڈ سے ہے، امید کی جارہی ہے کہ اقوام متحدہ کي آئندہ جنرل سيکرٹری بھی ايک خاتون ہی ہوں

آرینہ بوکووا جن کا تعلق بلغاریہ سے ہے اور وہ بلغاریہ کے اقوام متحدہ کی ثقافتی تنظیم یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل ہے، ویسنا پیوزک  کروشیا کی سابق وزیر خارجہ تھی، ناتالیا گھرمن مولدووا کی نائب وزیراعظم رہ چکی ہے اور وزیر برائے اتحاد یورپی ممالک ہیں، ہیلن کلارک نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم رہ چکی ہے۔

دنیا بھر کے اہم سرکاری عہدوں پر بھی خواتین فائز ہیں، جس میں آئی ایم یف کی سربراہ کرسٹین لگارڈ اور جرمنی کی چانسلر انجیلا مارکل کا نام شامل ہے۔

افریقا میں تین ممالک کی سربراہ خواتین ہیں۔

ایشیا میں بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی حکمرانی ہے، حسینہ واجد تیسری مرتبہ وزیراعظم بنیں

بھارت میں اندرا گاندھی اور پاکستان میں بے نظیر بھٹو ملکی سربراہ کی حیثیت سے اپنانام تاریخ میں لکھواچکیں

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close