سندھ

نئے صوبے کا قیام نئے ملک کا قیام نہیں، یہ بات کرنا غداری نہیں، فیصل سبزواری

ہم لسانی سطح پر صوبے کا قیام نہیں چاہتے

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ صوبے کا قیام کوئی نئے ملک کا قیام نہیں، یہ بات کرنا کوئی غداری نہیں ہے، ہم لسانی سطح پر صوبے کا قیام نہیں چاہتے بلکہ ہمارے جلسہ میں سندھی بھائی بھی موجود تھے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبز واری نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی ایک مصنوعی حکومت قائم ہے، کراچی کو تھرپارکر بنا دیا گیا ہے، مستحق لوگوں کو نوکریاں دینے کی بجائے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو نوکریاں دی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں امن کے دعوے لاش گرنے کے وقفے ہیں، فیصل سبزواری

انہوں نے کہا کہ صوبے کا قیام کوئی نئے ملک کا قیام نہیں، یہ بات کرنا کوئی غداری نہیں ہے، ہم لسانی سطح پر صوبے کا قیام نہیں چاہتے بلکہ ہمارے جلسہ میں سندھی بھائی بھی موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرائیکی صوبے اور ہزارہ صوبے کی بات کرنیوالوں کے پاس کونسی صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں تھیں جو وہ الگ صوبے کی بات کرتے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close