سندھ

ملک چلانے والوں کو سوچنا چاہیئے ملک کی آمدنی ایک روپیہ بھی نہیں ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک چلانے والوں کو سوچنا چاہیئے ملک کی آمدنی ایک روپیہ نہیں ہے، مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، موجود حکومت کی جانب سے کہا جاتا ہے صبر کریں جلد خوشخبری ائے گی، زندہ بچ گئے تو خوشخبری سنائیں گے، یہاں غریب کی وجہ سے لوگ مر رہے ہیں یا خودکشی کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے منعقدہ افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر افطار ڈنر کی تقریب میں پاک سرزمین پارٹی صدر انیس قائم خانی، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل کے ممبر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حکمرانوں کے تعصب بھرے رویئے سے لوگوں میں احساس محرومی جنم لے رہا ہے، مصطفیٰ کمال

انہوں نے کہا کہ نام نہاد مہاجر لیڈروں کو کام کا کہو تو کہتے ہیں اختیار نہیں ہے، کچرا اٹھنے کی بات پر اختیار کا رونا روتے ہیں اور اپنے کمیشن کے کام چل رہے ہیں، مسائل جب حل ہونگے جب میئر کرپشن کے بجائے کام کریں اور کردار اچھا کریں اور حکمرانوں سے آنکھیں ملا کر بات کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کراچی ٹھیک کرنا چھ ماہ کا کام ہے، اس کے لئے بہت کچھ نہیں کرنا صرف اپنا کردار ٹھیک کرنا ہے، کراچی کے مسائل کے حل کیلئے ہمارا ساتھ دیں، اکیس جولائی کو باغ جناح میں پی ایس پی کا جلسہ ہے تمام لوگ اس میں ضرور شرکت کریں، مسائل کے حل کیلئے ہماری آواز سے اپنی آواز ملائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close