سندھ

ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم شروع

ملک بھر میں پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے، کراچی میں چھ روزہ پولیو مہم شروع ہوگئی، جس کے تحت بائیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے ابراہیم حیدری اسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کیا۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی کی 188یوسیز میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ پولیو مہم میں ساڑھے 4ہزار رضا کار ٹیمیں حصہ لیں گی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اس سال سندھ بھر میں5بچے پولیو کا شکار ہوئے تھے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق بلوچستان کے بارہ اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے، بارہ اضلاع میں قلعہ عبداللہ ، پشین ، قلعہ سیف اللہ ، ژوب ، شیرانی ، بارکھان ، جھل مگسی ، اور ڈیرہ بگٹی شامل ہیں جہاں گیارہ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ، مہم کے لئے سیکورٹی سمیت تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، پولیو رضاکار گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close