سندھ

ٹرین حادثوں کا ذمہ دار ملازمین کو قرار دے کر شیخ رشید اپنی نااہلی چھپا نہیں سکتے، اویس قادر شاہ

کراچی: سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے ٹرین حادثون سے بچنے کے لئے حکومت کو حل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نئی ٹرینیں چلانے سے بہتر ہے انگریز کے دور میں بچھائی گئی پٹریوں کو اپ گریڈ کرے۔

شیخ رشید سمجھدار وزیر ہوتے تو پہلے ریلوے پٹریاں مضبوط کرواتے

میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں اویس شاہ نے کہاکہ حکومت نے ریلوے پٹریوں کو اپ گریڈ نہیں کیا تو مزید حادثے ہوسکتے ہیں، ریلوے ٹریک کمزور ہونے کی وجہ سے روزانہ ریلوے میں حادثات ہورہے ہیں، شیخ رشید سمجھدار وزیر ہوتے تو پہلے ریلوے پٹریاں مضبوط کرواتے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی وزارت کے دوران 13 سے زائد ٹرین حادثے ہوچکے ہیں، آئے روز استعفیٰ جیب میں رکھنے والا شخص اب ریلوے حادثوں پر استعفیٰ نہیں دے رہا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلسل ٹرین حادثات کے بعد شیخ رشید سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ ٹرین حادثوں کا ذمہ دار ملازمین کو قرار دے کر شیخ رشید اپنی نااہلی چھپا نہیں سکتے، حادثات کے بچاؤ کے لئے وفاقی وزارت ریلوے نے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی، خان صاحب شیخ رشید سے ریلوے کی وزارت واپس لیں اور اسے جھوٹ بولنے والی وزارت دے دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close