سندھ

نمرتا کیس میں مہران ابڑو کے ڈیلیٹ شدہ پیغامات کا ریکارڈ مل گیا

لاڑکانہ: 

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے  نمرتا قتل کیس میں مہران ابڑو  کی جانب سے مٹائے گئے پیغامات اورنمرتا کے درمیان  چپقلش کا ریکارڈ حاصل کرلیا۔

نمرتا قتل کیس میں ایف آئی اے کی رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نمرتا آخری وقت تک مہران ابڑو سے رابطے کیے لیکن مہران ابڑو نے آخری وقت میں نمرتا کو جواب دینا بند کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نمرتا اور مہران ابڑو کے درمیان شادی کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی، نمرتا کے درمیان چپقلش کا ریکارڈ بھی مل گیا جب کہ مہران ابڑو نے جو پیغامات مٹائے ان کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کی روشنی میں پولیس نے مہران ابڑو کا ایک بار پھر بیان لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ نمرتا کیس میں گرفتار ملزم مہران ابڑو نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ  وہ اور مہران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے اور دونوں شادی کرنا چاہتے تھے۔

16 ستمبر کو آصفہ بی بی ڈینٹل کالج لاڑکانہ کے ہاسٹل سے نمرتا چندانی کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ سندھ حکومت نے نمرتا چندانی کی ہلاکت کی وجوہات جاننے کے لیے جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا تھا۔

خیبر پختونخوا میں رواں سال ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد خطرے پڑ گیا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close