سندھ

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کو دھمکی آمیز خط موصول

شہلا رضا نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو خط سے آگاہ کردیا جس کے بعد ڈی جی رینجرز نے شہلا رضا کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کو دھمکی آمیز خط راولپنڈی کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن سے موصول ہوا۔ خط میں ان سے 50 کروڑ بھتہ مانگا گیا ہے اور نہ دینے کی صورت میں سندھ اسمبلی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

شہلا رضا کا کہنا ہے کہ خط کے علاوہ انہیں لندن سے دھمکی آمیز فون کال بھی موصول ہوئی ہے۔

ڈپٹی اسپیکر نے خط کے بارے میں آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو آگاہ کردیا جس کے بعد ڈی جی رینجرز نے شہلا رضا کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل معروف قوال امجد صابری کے قتل کے بعد مختلف فنکاروں نے بھی سیکیورٹی کا مطالبہ کیا تھا جس پر شہلا رضا کا کہنا تھا کہ فنکاروں سے زیادہ سیاست دانوں کو سیکیورٹی خطرات زیادہ ہوتے ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close