سندھ

شراب کی فروخت پر پابندی کا حکم معطل

سپریم کورٹ شراب کی فروخت پر عائد پابندی کا حکم معطل کرکے اپیل سماعت کے لئے منظور کرلی جبکہ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کو دوبارہ مقدمے کی سماعت کا حکم بھی دیدیا ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا یہ نہ سمجھا جائے کہ سپریم کورٹ نے شراب کی فروخت کو جائز قرار دے دیا ہے، ہم قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ عدالت کا کام قانون کی تشریح کرنا ہے، قانون بنانا نہیں۔

سپریم کورٹ میں دائردرخواستیں اپیل میں تبدیل کردی گئیں، سماعت آئندہ ہفتے ہوگی، اس دوران ہائی کورٹ مقدمےکی دوبارہ سماعت کرے گی اور جن کا کاروبار متاثرہوا ہے، ان کا بطور فریق مؤقف سن کر فیصلہ کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close