سندھ

کراچی پولیس کی کارروائی،3مغوی بازیاب،11افراد گرفتار

کراچی کےعلاقے پاک کالونی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرکے3مغوی بازیاب کرالیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران اغوا کار سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہےجبکہ بازیاب افراداور ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کےعلاقے ناظم آباد میں پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close