سندھ

سندھ میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اسپرے مہم جاری

کراچی: صوبائی وزیر زراعت کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے 43 ہزار 72 ہیکٹرز پر اسپرے کیا گیا

اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ سندھ کے 22 متاثرہ اضلاع میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اب تک 43 ہزار 72 ہیکٹرز پر اسپرے کیا گیا، صوبائی حکومت ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے بھی اسپرے مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

سندھ حکومت نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اسپرے اور سروے آپریشن کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے 22 متاثر اضلاع میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اسپرے کیا گیا ہے۔

محکمہ زراعت نے 32 ہزار 782 ہیکٹرز پر اسپرے کر کے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا، وفاق کی 6 ٹیموں نے اب تک ریگستانی علاقوں میں 10 ہزار 290 ہیکٹرز پر اسپرے کیا ہے۔

اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ اس وقت دادو، سکھر، خیر پور، نوشہرو فیروز، شہید بے نظیر آباد، سانگھڑ اور دیگر اضلاع میں اسپرے مہم جاری ہے جبکہ سندھ کی 98 ٹیمیں، 25 گاڑیاں، ٹریکٹر اور وفاق کی 6 ٹیمیں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ میں فضائی اسپرے کا کوئی انتظام نہیں کیا،ایک جہاز بھیجا تھا جو خراب ہوگیا، جہاز 10 دنوں سے کراچی میں مرمت کے لیے کھڑا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close