سندھ

نہ فنڈز ہیں،نہ اختیارات،میئرکراچی

انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل میں شہر کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔

وسیم اختر نےی ک کراچی امیں میڈیا سےبات کرتے ہوئے کہا کہ نہ فنڈز ہیں،نہ اختیارات لیکن اس کے باوجود دستیاب وسائل میں شہر کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔

مئیر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر میں آٹھ سال سے کچرے کے پہاڑ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہر کی بہتری کے لئے جو کچھ ہوسکا کریں گے۔

چار روز قبل میئر کراچی وسیم اختر نے نواز لیگ سندھ کے دفتر کا دورہ کیاتھامیئرکراچی کاسینیٹرنہال ہاشمی اورامان اللہ آفریدی نے پر تپاک استقبال کیاتھا۔

میئرکراچی اور نواز لیگ کے رہنماؤں نے کراچی کی ترقی کےلیے مل جل کرکام کرنے کا عزم کیاتھا۔اس موقع پروسیم اختر کا کہنا تھا کہ مسائل زیادہ ہیں اور وسائل کم لیکن ہمت نہیں ہاروں گا،وزیراعظم کو چاہیے وہ کراچی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ تھاوزیراعظم سے امید ہے وہ اختیارات دلانے میں کردار ادا کریں گے جبکہ سینیٹر نہال ہاشمی نے میئر کراچی وسیم اخترکو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close