سندھ

آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹ کیس بدنیتی پر مبنی ہے, سہیل انور سیال

کراچی : صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹ کیس بدنیتی پر مبنی ہے کیونکہ آصف زرداری جب صدر بنے سب چیزوں سے استعفیٰ دیا تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے سابق صدر آصف زرداری سے معتلق کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو طاقت دینے والے شخص کو عدالت میں بلایا گیا، آصف زرداری کو توشہ خانہ، جعلی اکاؤنٹس کیس میں بلایا گیا۔

انہوں نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ عوامی نمائندوں سے ہوتی ہے۔

سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ آصف زرداری جب صدر بنے تھے سب چیزوں سے استعفیٰ دیا تھا، اس کے باوجود آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس بنانا بد نیتی پر مبنی ہے۔

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان اور سندھ کے عوا سجھتے ہیں سیاسی انتقام لیا جارہا ہے، سیلاب کی وجہ سے میرپور خاص سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، موسم ٹھیک رہا تو میرپور خاص سمیت دیگر علاقوں سے پانی نکل جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close