سندھ

پاکستان اسٹیل ملز کی فروخت پر نجکاری کمیشن کی نئی حکمت عملی

پاکستان اسٹیل ملز کی فروخت پر نجکاری کمیشن نے نیا منصوبہ تیار کرلیا۔ منصوبے کی منظوری کے لیے اجلاس آج منعقد کیا جائے گا۔

نجکاری کمیشن کے پاس اسٹیل ملز کو طویل مدتی لیز پر دینے یا فروخت کرنے کے دونوں اختیارات موجود ہیں۔ منظوری کے بعد منصوبے کو کابینہ کی نجکاری کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔

نجکاری کمیشن کے سربراہ محمد زبیر کے مطابق ایرانی اور چینی اسٹیل کی جانب سے پاکستان اسٹیل ملز خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔ منظوری کے بعد ٹرانزیکشن 6 سے 7 ماہ میں مکمل ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ مالی معاملات کی ابتری کے باعث پاکستان اسٹیل ملز کا گزشتہ 3 سال سے آڈٹ نہیں ہوا جس کے باعث ملز کی اصل قیمت کا تعین مشکل ہے۔

پاکستان اسٹیل مل کی زبوں حالی کی وجہ سے وہاں کے ملازمین بھی تنخواہوں سے محروم ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close