سندھ

ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم جاری

ڈاکٹر عاصم کیخلاف 479 ارب روپے کرپشن کے دو ریفرنسز میں درخواست ضمانت پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، بینچ میں جسٹس فاروق شاہ اور جسٹس کے کے آغا شامل تھے۔

عدالت نے ڈاکٹر عاصم کااصلی پاسپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے وزارت داخلہ کو ہدایت جاری کی ہیں کہ ڈاکٹر عاصم کو نیا یا ڈپلیکیٹ پاسپورٹ بھی جاری نہ کیا جائے۔

اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ کے دونوں ججوں کی رائے میں اختلاف سامنے آگیا تھا، کراچی بینچ کے سربراہ جسٹس فاروق شاہ نے ضمانت کی درخواست مسترد کی جس پرریفری جج مقرر کرنے کیلئے معاملہ چیف جسٹس کوبھیج دیا گیا، دو رکنی بینچ میںجسٹس فاروق شاہ اور جسٹس کے کے آغا شامل تھے۔

جسٹس فاروق شاہ نے فیصلہ سنایا کہ ڈاکٹر عاصم کو مطلوبہ علاج کی سہولت مل رہی ہیں، فی الحال انہیں ضمانت نہیں دی جاسکتی جبکہ جسٹس کے کے آغا نے 25 ،25لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close