سندھ

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الرٹ جاری!

کراچی: شہرقائد میں ممکنہ آندھی کے پیش نظر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الرٹ جاری کردیا گیا۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں اندھی وطوفان اور بارش کی پیش گوئی کررکھی ہے اسی سبب جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

 

ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ تیز ہوا کے باعث ایئرپورٹ اور ٹرمینل ون پر اقدامات کرلیے گئے ہیں۔

 

فکس ونگ (طیاروں) اور روٹری ونگ (ہیلی کاپٹرز) کے ساتھ اضافی وزن لگا دیے گئے۔ جبکہ کچھ طیارے ہوا کی شدت سے بچانے کے لیے ہینگر میں منتقل کردیے گئے ہیں۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج شام آندھی اور ہلکی بارش کا امکان ہے تاہم شدت کل سےکم ہوسکتی ہے اور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 38-40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

 

گزشتہ روز کی بارش کے بعد کراچی میں سمندری ہوائیں تاحال بند ہیں جس سے گرمی کی شدت زیادہ ہے، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت38ڈگری تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔ تاؤتے طوفان بھارتی گجرات سے گزرنے کے بعد کمزور ہوکر ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close