سندھ

کراچی میں رینجرز آپریشن، یونیورسٹی روڈ سفاری پارک سے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد

کراچی: رینجرز نے شہر قائد کو بڑی تباہی سے بچاتے ہوئے یونیورسٹی روڈ پر واقع سفاری پارک کے سٹور روم سے چھپایا گیا بڑا اسلحے کا ذخیرہ برآمدکرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رینجرز نے آپریشن ردالفساد کے تحت کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر گوایش پارک میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا جن میں بلاک بم،ہینڈ گرنیڈ اور جدید ہتھیار شامل ہیں۔اسلحہ کا ذخیرہ ایم کیو ایم لندن کے انبساط ملک کی جگہ پر چھپایا گیا ،انبساط ملک ایم کیو ایم لند ن کے رہنما انور کا داماد ہے۔

رینجرز ذرائع کے مطابق آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا اور رینجرز کے 50 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔آپریشن کے دوران گوایش پارک کے ٹکٹ کائونٹر کے اسٹور سے رینجرز نے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کر لی۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں بلاک بم، ہینڈ گرنیڈ، رائفلز، ایس ایم جیز، ایل ایم جیز، جدید ہتھار اور مختلف اقسام کی گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close