سندھ

سپرہائی وے پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کب لگے گی؟

کراچی: سپرہائی وے پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کورونا ایس او پیز کے ساتھ لگے گی جس پر 10جون سے کام شروع ہوجائے گا، وبا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔

 

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق مویشی منڈی آنے والے بیوپاری اور خریداروں کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔مویشی منڈی کے داخلی دروازوں پر درجہ حرارت، سینیٹائزر اور اسپرے کا اہتمام کیا جائے گا۔ جانوروں کو بیماری سے بچانے کے لیے تمام بلاکس میں روزانہ فیومیگیشن کی جائے گی۔

 

ترجمان مویشی منڈی کا کہنا ہے کہ بیمار شخص کو مویشی منڈی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، مویشی منڈی میں متعلقہ ٹھیکیداروں کو ٹھیکے الاٹ کیے جاچکے ہیں۔

 

ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں10جون سے کام شروع کردیا جائے گا۔

 

عید الضحیٰ کی مناسبت سے بڑے تو بڑے بچے اور بوڑھے بھی مویشی منڈی کا رخ کرتے ہیں ایسے میں ماسک کا استعمال لازمی کریں تاکہ کورونا کا پھیلاؤ ہر ممکن حد تک روکا جاسکے۔

 

یاد رکھیں! عالمی کورونا وبا کے حوالے سے غیر سنجیدگی بھیانک ثابت ہوسکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close