سندھ

شادی ہی کیوں ؟پارٹنر کیوں نہیں؟ مفتی پوپلزئی نے والد ضیاالدین یوسفزئی سے ملالہ کے بیان کی وضاحت مانگ لی

اسلام آباد: پشاور کی مسجد قاسم علی شاہ کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے سوشل میڈیا پر کل سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے بیان پر انکے والد سے وضاحت طلب کرلی۔

 

 

مفتی پوپلزئی نے سوشل میڈیا پر ملالہ یوسفزئی کے بیان پر انکے والد سے وضاحت طلب

https://twitter.com/DialoguePak/status/1400018372608331779?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1400018372608331779%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dialoguepakistan.com%2Furdu%2Fd8b4d8a7d8afdb8c-db81db8c-daa9db8cd988dabad89f-d9bed8a7d8b1d9b9d986d8b1-daa9db8cd988daba-d986db81db8cdabad89fd985d984d8a7d984db81-daa9%2F

دو روز قبل معروف فیشن میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئی کہا تھا کہ کسی کو اپنی زندگی میں رکھنے کے لیے شادی کے کاغذات پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے، مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آرہی کہ لوگوں کو شادی کیوں کرنی ہے، اگر آپ اپنی زندگی میں کسی کو ساتھ رکھنا چاہتے ہیں تو نکاح نامے کی کیا ضرورت ہے؟ پارٹنر بن کر کیوں نہیں رہے سکتے۔ ملالہ کے اس بیان پر مفتی پوپلزئی نے سماجی رابطے کی سائیٹ پر ملالہ کے والد سے مخاطب ہوکر کہا کہ ملالہ کے اس بیان پر ہم سب شدید اضطراب میں مبتلا ہیں آپ وضاحت فرمائیں۔

 

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز جب یہ بیان منظرعام پر آیا تو مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے ملالہ یوسفزئی کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تمام سوشل میڈیا پر یہی موضوح زیرِ بحث ہے۔

 

 

جبکہ مفتی پوپلزئی کو وضاحت دیتے ہوئی ملالہ یوسفزئی کے والد کا یہ کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں۔ میڈیا اور سوشل میڈیا نے انکی انٹرویو کی اقتباس کو سیاق و سباق سے نکال کر تبدیل کرکے اپنی تاویلات کے ساتھ شئیر کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close