سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا شادی ہالز کھولنے سے متعلق بڑا فیصلہ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا سے صحتیابی کی شرح بہت زیادہ ہے ، ہم نے دکانوں اور ریسٹورنٹس کھولے ہیں، اگلے 2 ہفتوں میں شادی ہالز بھی کھول دیں گے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے امریکن ایمبیسی اسلام آباد کے چارجڈافیئرزلیزلی سی ویگیوری کی ملاقات ہوئی ، امریکن قونصل جنرل، پولیٹیکل اکنامک کونسلر، یو ایس ایڈ ریجنل آفیس ڈائریکٹر، کلچرل افیئرزآفیسر دیگر ملاقات میں شریک ہوئے۔

ملاقات میں کوویڈ19 صورتحال اور یو ایس ایڈکےجاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا ، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا پہلی لہرمیں سندھ میں زیادہ اثرنہیں ہواتھا، ہم نےاپنی اسپتالوں کوبہترکیا،سہولیات میں اضافہ کیا، ہماری یومیہ ٹیسٹنگ ملک میں سب سےزیادہ ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا سے صحتیابی کی شرح بہت زیادہ ہے ، ہم نے دکانوں اور ریسٹورنٹس کھولےہیں، اگلے 2 ہفتوں میں شادی ہالز بھی کھول دیں گے۔

کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ ہم یومیہ ایک لاکھ لوگوں کو ویکسین لگا رہے ہیں، بہت جلد ہم 2لاکھ ویکسین کا ہدف حاصل کرلیں گے۔

ملاقات میں امریکن ایمبیسی اسلام آباد کے چارجڈ افیئر زلیزلی نے کہا امریکی حکومت کوویڈ کو کنٹرول کرنے کیلئے پاکستان کی مددکر رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close