سندھ

حکومت کی جانب سے معاشی بہتری کے دعوؤں کی کوئی حیثیت نہیں

سکھر: حکمران سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں تاکہ رونے دھونے کا موقع ملے

سندھ کے وزیر بلدیات نے وفاقی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں تاکہ انہیں رونے دھونے کا موقع ملے۔

انہوں ںے کہا کہ حکومت کی جانب سے معاشی بہتری کے دعوؤں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

ناصر حسین شاہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر تین دن سے تقریر کر رہے ہیں لیکن وہ مکمل نہیں ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مان لیتے ہیں کہ وزیراعظم ایماندار اور بھولے بادشاہ ہیں لیکن یہ ہر چیز پر یو ٹرن لیتے ہیں اور عوام ان کو پہنچان چکے ہیں۔

وزیر بلدیات سندھ  نے کہا کہ بجٹ میں سندھ کو 84 ارب روپے کم دیے گئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ کے اسپتالوں کی حالت سب سے اچھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مراد سعید روڈ بنانے سے متعلق جھوٹ بولتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ کوشش ہے کہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔

ناصر حسین شاہ نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت سندھ کا معاشی قتل کرنا چاہتی ہے اور کر رہی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close