سندھ

تھانے پر ڈاکوؤں کا حملہ، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار زخمی

شکارپور: ڈاکوؤں نے صبح سویرے تھانے پر حملہ کیا جس میں ایس ایچ او اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق شکارپور کے علاقے گڑھی تیغو میں پولیس تھانے پر ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا، جس میں ایس ایچ او گڑھی تیغو تھانہ رافع پٹھان اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے سکھر کے نجی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی تنویر احمد تنیو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے گڑھی تیغو میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close