سندھ

نیشنل گرڈ میں خرابی کراچی کوئٹہ کا 80 فیصد علاقہ بجلی سے محروم

دھند کے باعث دادو اورشکارپور کے درمیان سرکٹ ٹرپ کرگئے جس سے کراچی اور کوئٹہ کے لئے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ 500 کے وی لائن ٹرپ ہونے سے کوئٹہ،کراچی کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ ٹرپ ہونے والی لائن کی بحالی کا کام جاری ہے۔

ادھر ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ سے کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں بجلی غائب ہے۔ کے الیکٹرک سسٹم میں بھی ٹرپنگ آئی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک نے واضح کیا کہ آئی لینڈ موڈ میں جانے سے نیٹ ورک محفوظ ہے، جزوی بحالی کا عمل شروع کیا جاچکا ہے۔

کراچی کے 80 فیصد سے زائد علاقے کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ شہر بھر کے تمام انڈسٹریل ایریا بجلی سے محروم ہیں۔ نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، نیو کراچی، کورنگی میں بھی بجلی  غائب ہے۔ کے الیکٹرک نے صارفین سےتعاون کی درخواست کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پریشانی پر معذرت خواہ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close