سندھ

اوچ شریف موٹروے پرکار حادثہ 5 افراد جاں بحق

اوچ شریف: موٹروےایم 5 پرکار حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ اوچ شریف کےقریب موٹر وے ایم 5 پر پیش آیا، جہاں کار ٹائر پھٹنےکے بعد پول سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونے والوں میں مبشر زیدی، ان کی اہلیہ، دو بیٹے اوربیٹی شامل ہیں۔

حادثےکا شکار ہو نے والا خاندان شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے ٹنڈو آدم سےلاہور جا رہا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close