سندھ

بلاول بھٹوزرداری کی شرمین عبید کوآسکر ایوارڈملنے پر مبارکباد، پاکستان اپنی بہادر بیٹی پر فخر کرتا ہے: چیئرمین پی پی

کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے شرمین عبید چنائے کو آسکر ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنی ذہین اور بہادر بیٹی پر فخر کرتا ہے شرمین عبید نے پاکستانی خواتین کا کیس بہادری سے پیش کیا پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے خلاف قانون سازی کوسنجیدگی سے لیاجائے ۔
ترجمان بلاول ہاوس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بینظیربھٹو کا بھی یہی خواب تھا کہ پاکستانی خواتین ملکی اور عالمی سطح پراپنا کردار ادا کریں اورپا کستانی خواتین بینظیربھٹوکے خواب کی تکمیل کی جانب رواں دواں ہیں۔ ذوالفقارعلی بھٹونے خواتین کےلئے مخصوص نشستیں رکھنے کا تصور دیا اور پیپلزپارٹی نے ہی پہلی بار خواتین کو مخصوص نشستوں پر رکن پارلیمنٹ بنایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close