سندھ

مشرف اب کمانڈو نہیں رہے، وطن بھی واپس نہیں آئیں گے، خورشید شاہ

پنوعاقل: سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے پرویز مشرف اب کمانڈو نہیں رہے اور میں نہیں سمجھتا کہ اب وہ وطن واپس آئیں گے۔ پنو عاقل میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق صدر نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف عید کرنے لندن گئے ہیں، وہ لندن سے واپس نہ آئے تو ان کی سیاست متاثر ہوگی جبکہ جنہوں نے نواز شریف کو باہر بھیجا ہے ذمہ دار بھی وہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کسی صورت ملتوی نہیں ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close