More share buttons
Share with your friends










Submit
سندھ

مہنگائی موجودہ حکومت کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ہے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی: وفاقی حکومت کے تین سو ترجمان کہتے ہیں کہ مہنگائی نہیں ہے

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ  ایک بندہ لا کر دیں جو کہے کہ ملک میں مہنگائی نہیں ہوئی، تحریک انصاف والے اسمبلی میں مذاق کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مہنگائی میں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے، مہنگائی موجودہ حکومت کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ہے، عام آدمی کے استعمال کی ہر چیز مہنگی ہوتی جارہی ہے، وفاقی حکومت کے تین سو ترجمان کہتے ہیں کہ مہنگائی نہیں ہے، لوگوں سے پوچھے وہ کہیں گے بلدیاتی قانون نہیں مہنگائی کا خاتمہ چاہئے۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، جس طرح سے پہلے اسپتالوں پر دباؤ تھا اب ایسا نہیں ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ این سی او سی کا فیصلہ تمام صوبوں کو ماننا پڑتا ہے، کورونا کیسز کی شرح میں بہت اضافہ ہوا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ لوگوں نے ویکسین لگائی ہے اور سندھ حکومت نے اسپتالوں کو اپڈیٹ کیا، اسپتالوں پر پہلے جیسا دباؤ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھی کسان اور کاشت کار حکومت کیخلاف احتجاج کریں گے، کسان مارچ کا روٹ پہلے کچھ اور تھا لیکن ہم نے تبدیل کیا ہے۔

وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگ خوشی سے پیپلز پارٹی میں آرہے ہیں جبری کسی کو نہیں لارہے، ایم کیو ایم لسانی فسادات چاہتی ہے، ٹنڈوالہ یار میں قتل کے واقعے کو ایم کیو ایم نے لسانی بنیاد دینے کی کوشش کی۔

 

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close