کھیل و ثقافت

ویمنز ورلڈکپ میں گرین شرٹس کو ایک اور شکست

آئی سی سی میگا ایونٹ میں قومی ویمنز ٹیم صرف ایک میچ میں فتح حاصل کرسکی ہے

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے 26 ویں میچ میں قومی ویمنز ٹیم کو ایک اور میچ میں  شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ویمنز ورلڈکپ کے 26 ویں میچ میں کیوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 265 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی اننگز کی خاص بات اوپنر بیٹر سوئز بیٹس کی شاندار سینچری تھی، انہوں نے 126 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 14 چوکے شامل تھے، اس کے علاوہ کیٹی مارٹن 30، بروک ہالیڈے 29 اور میڈی گرین نے 23 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے ، انعم امین ، فاطمہ ثناء، نشرح سندھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دو سو چھیاسٹھ رنز ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز ہی بناسکی اور اسے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 71 رنز سے شکست ہوئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنا روئے نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فرانسس میکے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قومی ٹیم کی آئی سی سی ویمنر ورلڈکپ صرف ایک میچ میں فتح حاصل کرسکی ہے جبکہ اسے 6 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close