کھیل و ثقافت

سری لنکا کو پاکستان کیخلاف 323 رنز کی برتری حاصل

میزبان ٹیم کو پاکستان کے خلاف 323 رنز کی برتری حاصل ہے۔

دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز میزبان ٹیم نے دوسری اننگز 147 رنز کی برتری کے ساتھ شروع کی تو پاکستانی بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا، نسیم شاہ نے 27 رنز پر نروش ڈک ویلا کو 15 رنز پر آؤٹ کیا، 47 رنز کے مجموعی اسکور پر یاسر شاہ نے اوشادا فرنینڈو کو 19 رنز پر پویلین بھیجا۔

تیسری وکٹ پر کوشل مینڈس کو محمد نواز نے 15 رنز پر آؤٹ کیا، سری لنکا کی چوتھی وکٹ 100 رنز پر گری اینجیلو میتھیوز 35 رنز پر آغا سلمان کا شکار بنے،117 کے اسکور پر دنیش چندیمل 21 رنز بناکر نسیم شاہ کے شکار بنے۔

کم روشنی کے باعث تیسرے دن کا کھیل جلد ختم کردیا گیا، میزبان ٹیم نے دوسری اننگزمیں 5 وکٹ پر176 رنزبنالیے ہیں اور اسے پاکستان کے خلاف 323 رنزکی برتری حاصل ہے، دھننجایا ڈی سلوا 30 اور دیموتھ کرونارتنے 27 رنزبناکروکٹ پر موجود ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close