کھیل و ثقافت

پی ایس ایل فائنل کونسی ٹیم جیتے گی ؟سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ایسی ٹیم کا نام لے دیا کہ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ بیلنس کے حساب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پشاور زلمی سے زیادہ بہتر ہے اس لیے ان کا جیتنے کا امکان زیادہ ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں کرکٹ کو کئی سالوں سے نظر انداز کیا جا رہا ہے ،تقریباً 9سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے شہر قائد میں انٹر نیشنل میچ نہیں ہوا ۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں فائنل کے انعقاد سے شہر میں کرکٹ کو مزید فروغ ملے گا ۔پی ایس ایل فائنل کی ٹیموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ مضبوط ٹیم ہے کیو نکہ ان کے پاس بیٹنگ اور باولنگ کافی مضبوط ہے ۔بیٹنگ میں رانکی ،ڈومنی ،مصباح اور شاداب سمیت کئی اچھے کھلاڑی ہیں جبکہ باولنگ میں بھی سیمی بہت اچھی باولنگ کر رہے ہیںاور شاداب بھی اچھا پرفارم کر رہے ہیں ۔وسیم اکرم نے مزید کہا کہ فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے پشاور زلمی زیادہ بہتر لگ رہی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close