کھیل و ثقافت

رونالڈو پر دو میچز کھیلنے کی پابندی عائد

مداح کا فون پھینکنے پر پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر 2 میچز کی پابندی اور بھاری جرمانہ عائد

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر میں جاری عالمی فیفا ورلڈ کپ 2022 کا میلہ سجا ہوا ہے جہاں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو شکست دیکر بڑا اپ سیٹ کیا جب کہ دوسرا اپ سیٹ رونالڈو پر دو میچز کھیلنے کی پابندی عائد ہونا ہے۔

رواں سال اپریل میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے رونالڈو نے انگلش فٹبال کلب ایورٹن کے ہاتھوں شکست کے بعد میدان سے ڈریسنگ روم میں جاتے ہوئے تماشائیوں میں موجود ویڈیو بنانے والے ایک مداح کے فون پر غصے سے ہاتھ مار کر موبائل نیچے پھینک دیا تھا-
مداح کا موبائل گرانے پر کارروائی کرتے ہوئے فیفا حکام نے کریسٹانو رونالڈو پر پابندی عائد کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close