کھیل و ثقافت

فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی تک ٹیم کو بھارت جانے کا گرین سگنل نہیں دیا جائے گا: چودھری نثار

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی تک ٹیم کو بھارت جانے کا گرین سگنل نہیں دیا جائے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجلاس میں وزیراعظم کو بھارت میں سکیورٹی کی صورتحال پر بریف کیا۔ عوام چاہتے ہیں کہ ان کی ٹیم کپ میں حصہ لے لیکن یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کی حفاظت کیلئے تمام اقدامات کریں۔ بھارت میں ہمارے نامور لوگوں کی پہلے ہی تذلیل کی جا چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہاں سے اچھی خبریں نہیں آرہیں۔کچھ دہشت گرد گروپوں نے آج بھی دھمکیاں دی ہیں۔ اب وقت بہت کم ہے لیکن پھر بھی ٹیم کی روانگی کچھ دن کیلئے موخر کی جا سکتی ہے۔ ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک سکیورٹی ٹیم بنائی ہے جو بھارتی حکومت کی منظوری کے بعد پیر کو جائے گی اس کی رپورٹ مثبت آئی تو ٹیم بدھ کو بھارت جائے گی۔ اب سب کچھ ٹیم کا وقت پر بھارت جانا اور رپورٹ دینے پر منحصر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کو کرکٹ سے دیوانگی کی حد تک محبت ہے۔ٹیم کی ناقص کارکردگی کی تحقیقات کرائینگے اور رپورٹ عام کرینگے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close