More share buttons
Share with your friends










Submit
کھیل و ثقافت

پی ایس ایل8 : لاہور پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

 لاہور قلندرز ملتان سلطانز کو  شکست دیکر پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 159 رنز بنا سکی۔

لاہور قلندرز مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔

سیم بلنگز 54 اور عبداللہ شفیق نے 48 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ مرزا طاہر بیگ 17 اور سکندر رضا نے 14 رنز بنائے، شاہین شاہ آفریدی اور حسین طلعت نے 9، 9 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کے احسان اللہ، عباس آفریدی، انور علی اور کیرون پولارڈ نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ سمین گل کے حصے میں آئی۔

181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا سکی۔

ملتان کی جانب سے کیرون پولارڈ 39 اور محمد رضوان 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، شان مسعود نے 19 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ انور علی اور اسامہ میر نے 17، 17 رنز اسکور کیے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close