کھیل و ثقافت

مشہور زمانہ بین الاقوامی ریسلرز پاکستان آنے کو تیار

لاہور: غیر ملکی کرکٹرز اور ہاکی سٹارز کے بعد گولڈ برگ اور ہلک ہوگن سمیت کئی عالمی شہرت یافتہ ریسلرز نے پاکستان آنے کے لئے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ پاکستان کے پرو ریسلنگ اینٹرٹینمنٹ کے سربراہ عاصم شاہ نے کہا کہ گولڈ برگ، رے مسٹیریو، ویڈ بیرٹ اور ہلک ہوگن سمیت 22 غیر ملکی ریسلرز نے پاکستان آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے اور جلد ان ریسلرز سے معاہدے پر دستخط بھی ہو جائیں گے۔ عاصم شاہ کا کہنا تھا کہ اس ریسلنگ کے مقابلے پاکستان کے چار بڑے شہروں میں کرائے جائیں گے جب کہ فری اسٹائل ریسلنگ کا ایونٹ آئندہ سال پاکستان سپر لیگ سے پہلے یا فوری بعد ہو گا۔ پاکستان میں فری اسٹائل ریسلنگ متعارف کرانے کے پیش نذر یکم ستمبر سے آسٹریا میں ہونے والی ورلڈ گرینڈ پرکس میں پرو ریسلنگ اینٹرٹینمنٹ عہدیداروں کو مہمان خصوصی کے لئے بلایا گیا ہے جس میں سربراہ عاصم شاہ ہیوی ویٹ چیمپئین شپ کا ٹائٹل بیلٹ فاتح پہلوانوں کو دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close