کھیل و ثقافت

ورلڈ کپ 2023 کا پاک ، بھارت ٹاکرا نریندرا مودی اسٹیڈیم میں متوقع ہے

ورلڈکپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر اور اختتام 19 نومبر تک ہے

 بھارت کے میچز کیلئے 7 وینیوز کا انتخاب کرلیا گیا ہے جس میں 2 میچز احمد آباد میں رکھے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا پاک بھارت ٹاکرا بھارتی شہر احمد آباد کے اسٹیڈیم میں متوقع ہے۔

رواں سال آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے بھارت نے وینیوز شارٹ لسٹ کرنا شروع کردیے۔ ورلڈکپ کے میچز کیلئے ناگپور، بنگلور، گوہاٹی، حیدرآباد، کولکتہ، تریوندرم، ممبئی، دہلی، لکھنؤ، راجکوٹ، اندور اور دھرم شالہ کے اسٹیڈیمز کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ورلڈکپ میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کیلئے احمد آباد میں موجود بھارت کے سب سے بڑے اسٹیڈیم ‘نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم’ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

‘نریندرا مودی اسٹیڈیم’ تماشائیوں کی گنجائش کے حوالے سے کرکٹ کا سب سے بڑ اسٹیڈیم ہے جس میں 1 لاکھ سے زیادہ تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے میچز کیلئے 7 وینیوز کا انتخاب کرلیا گیا ہے جس میں 2 میچز احمد آباد میں رکھے گئے ہیں۔ ورلڈکپ کے دیگر میچز کے وینیوز کا اعلان بھی جلد متوقع ہے۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر اور اختتام 19 نومبر تک ہونے کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close