Featuredکھیل و ثقافت

آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابراعظم کی پوزیشن کیا رہی؟

لندن : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹی ٹوئنٹیی رینکنگ جاری کردی، بلے بازوں کی فہرست میں ٹی ٹوئنٹی کپتان بابراعظم بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان انگلینڈ سے سیریز برابر کرنے کے بعد چوتھے نمبر پر اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔

نئی رینکنگ کے میں آئی سی سی نے آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم جبکہ انگلینڈ کو دوسرے نمبر پر رکھا ہے۔

نئی رینکنگ کے مطابق مسلسل 2 نصف سنچری اسکور کرنے والے محمد حفیظ کی رینکنگ میں بہتری آئی جس کے بعد محمد حفیظ 27 درجے ترقی کرکے 44 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی کپتان بابر اعظم کو کوئی شکست نہیں دے سکا اور وہ بدستور بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ شاہین آفریدی کیرئیر میں بہتری آئی ہے اور وہ بیسویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

شاداب خان ایک درجہ ترقی پاکر آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں اور عماد وسیم رینکنگ میں ساتویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ افغانستان کے راشد خان نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بولر بننے میں کامیاب رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close