کھیل و ثقافت

اسپینش ٹینس اسٹار گاربین موگوروزا نے مداح سے منگنی کرلی

ٹینس کی سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی نے انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنی منگنی کی اطلاع دی۔

اسپینش ٹینس اسٹار گاربین موگوروزا نے سیلفی کی فرمائش کرنے والے مداح کے ساتھ شادی کی تیاریاں شروع کردیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسپینش اسٹار گاربین موگوروزا کئی عرصے سے ٹینس سے دور ہیں جبکہ وہ اب گرینڈ سلیم ایونٹس میں حصہ نہیں لیں گی تاہم ان دوران انہوں نے مداح سے منگنی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ٹینس اسٹار گاربین کی اپنے بوائے فرینڈ آرتھر بورجس سے انکی پہلی ملاقات کی تفصیل بتائی کہ ’’ نیویارک میں ٹورنامنٹ کے دوران میرا ہوٹل سینٹرل پارک کے قریب تھا، میں بور ہو رہی تھی تو میں نے سوچا کیوں نا چہل قدمی کرنے جاؤں، میں باہر گئی جہاں میری ان سے ملاقات ہوئی، وہ چلتے ہوئے اچانک مڑے اور کہا کہ ’یو ایس اوپن کے لیے نیک تمنائیں‘۔‘‘
گاربین موگوروزا کہا کہ ’’ آرتھر بورجس کے اس انداز نے ان پر گہرا اثر چھوڑا، جس کے بعد وہ سینٹرل پارک میں چہل قدمی کے دوران ملتے رہے۔ بورجس نیو یارک میں ٹام فورڈ کے لیے کام کرنے آئے تھے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ میرے منگیتر کو ٹینس کی دنیا کی اتنی خبر نہیں تھی تاہم میری طرح بورجس کا تعلق بھی اسپین سے ہے تاہم انہوں نے اپنی زندگی کا زیادہ حصہ فن لینڈ میں گزارا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close