Featuredکھیل و ثقافت

ورلڈکپ 2023ء میں پاکستان کی پہلی فتح

ورلڈ کپ 2023ء کے دوسرے میچ میں گرین شرٹس پہلے بیٹنگ کرتے ہوے 49 اوورز میں 286 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی

قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 12 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان بابراعظم نے 15 گیندوں محض 5 رنز بناکر ایک بار پھر آف اسپنر کا شکار بنے جبکہ امام الحق 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے شاندار بلےباز کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کا سہارا فراہم کیا اور وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ 124 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ بعدازاں سعود شکیل اور محمد رضوان 68، 68 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد 9 رنز کے مہمان ثابہت ہوئے۔

شاداب خان اور محمد نواز نے قومی ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 62 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، شاداب 32، نواز 39، حارث رؤف 16 جبکہ حسن علی صفر پر وکٹ گنوابیٹھے۔

نیدرلینڈز کی جانب باس ڈی لیڈز نے 4، کولن ایکرمین نے 2 جبکہ وین بیک، پال وین میکرین اور آرین دت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close