کھیل و ثقافت

ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیدی

کینگروز نے بھارتی سورماؤں کو 209 کے بھاری مارجن سے شکست دی

 اوول: آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیپمئین شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کیلئے 444 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم بھارتی ٹیم محض 234 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 469 رنز بنائے، ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ نے سینچریاں اسکور کیں، جواب میں بھارت کی ٹیم پہلی اننگز میں 296 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
ٹیسٹ میچ کی تیسری اننگز میں آسٹریلیا نے 270 رنز بناکر اننگز ڈکلئیر کردی اور بھارت کے لیے 444 رنز کا ہدف رکھا، بھارت کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی آساٹریلوی بالرز کا مقابلہ نہ کرسکا اور 234 رنز بناکر ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ کینگروز نے بھارتی سورماؤں کو 209 کے بھاری مارجن سے شکست دی۔
واضح رہے کہ 2021 میں پہلی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دیکر جیتی تھی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close