کھیل و ثقافت

عبدالرزاق کی جارحانہ بیٹنگ، پاکستان ویٹرنز گلوبل کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم محض 27.5 اوور میں 148 رنز پر ڈھیر ہوگئی

کراچی:  عبدالرزاق نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 112 گیندوں پر 195 رنز کی اننگز کھیلی

سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر عبدالرزاق کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان آسٹریلیا کو 252 رنز سے شکست دیکر ویٹرنز گلوبل کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان ویٹرنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 400 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ عبدالرزاق نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 112 گیندوں پر 195 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 22 چوکے اور 11 چھکے شامل تھے۔

اوپنر امجد علی نے بھی سینچری جڑتے ہوئے 102 گیندوں پر ایک چھکے اور 12 چوکوں کی مدد سے 103 رنز اسکور کیے۔ تصور عباس نے 23 گیندوں پر 67 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم محض 27.5 اوور میں 148 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
اسپنر عبدالقادر نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں اپنے نام کیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close