کھیل و ثقافت

باکسر عامر خان کی اہلیہ کو فلسطینوں کی حمایت پر نامعلوم اسرائیلی نمبر سے دھمکی آمیز پیغام

باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال کو مظلوم فلسطینوں کی حمایت پر سنگین نتائج کی دھکمیاں ملی ہیں۔ 

فریال نے انسٹاگرام پر اپنے موبائل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں انہیں نامعلوم اسرائیلی نمبر سے دھمکی کا پیغام ملا ہے۔

دھمکی آمیز پیغام میں لکھا ہے کہ اگر فریال اسرائیل کی حمایت کریں اور فلسطینیوں کی سپورٹ سے رک جائیں تو انہیں بہت فائدہ ملے گا اور اگر وہ اس سے باز نہ آئیں تو وہ سنگین نتائج کیلئے تیار ہوجائیں۔

فریال مخدوم نے لکھا کہ انہیں یہ دھمکی گزشتہ رات کو ملی ہے اور اس کے ذریعے انہیں سچ کو سامنے لانے سے روکا جارہا ہے۔

عامر خان کی اہلیہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کی ابتداء سے ہی سوشل میڈیا پر مظلوم فلسطینیوں کیلئے بہت زیادہ سرگرم ہیں اور ان کی حمایت میں ان کی پوسٹیں آتی رہتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close