کھیل و ثقافت

انگلش بیٹنگ لائن بھارتی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی

 ورلڈ کپ 2023 میں بھارت نے انگلینڈ کو 100 رنز سے ہراکر مسلسل چھٹا میچ جیت لیا۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے 29 ویں میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 100 رن سے شکست دے دی۔

230 رنز کے تعاقب میںانگلش ٹیم کی بیٹنگ لائن بھارتی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔  پوری ٹیم 34.5 اوورز میں 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

انگلینڈ کی اننگز کا آغاز ڈیوڈ برسٹو اور ڈیوڈ ملان نے کیا تاہم انگلش ٹیم کی بیٹنگ لائن ابتدا میں ہی لڑکھڑاگئی اور صرف 52 رنز کے مجموعی اسکور پر ابتدائی 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

لیام لیونگسٹن 27 ، ڈیوڈ ملان 16 اور معین علی 15 رن بنا کر نمایاں رہے، جونی بیئرسٹو 14، جوز بٹلر اور کرس ووکس 10،10 رن بناسکے،  جو روٹ اور بین اسٹوکس صفر  پر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 7 اوور میں 22 رن  دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جسپریت بمراہ نے 32 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل پر 6 میچوں میں 12 پوائنٹ کے ساتھ سر فہرست ہے جب کہ انگلینڈ کی ٹیم 6 میچوں میں 5 شکستوں کے بعد سب سے آخری نمبر پر ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close