کھیل و ثقافت

ثانیہ مرزا کے والد کا شعیب ملک سے طلاق کی خبروں پر ردعمل

ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے شعیب ملک سے اپنی بیٹی کی طلاق پر خاموشی توڑ دی۔

شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کے بعد سابقہ اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد کا ردعمل سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ یہ خلع ہے یعنی ثانیہ مرزا نے خود شعیب ملک سے طلاق لی ہے۔

عمران مرزا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ان کی بیٹی ہی تھی جس نے خلع کے ذریعے شعیب ملک سے علیحدگی کی درخواست کی تھی۔

مختلف میڈیا رپورٹس میں یہ بتایا جارہا ہے کہ شعیب ملک کے خاندانی ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر کی دوسری خواتین کے ساتھ دوستی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ثانیہ مرزا نے ایک عرصے تک اس معاملے کو نظر انداز کیا لیکن جب یہ سب اُن کی برداشت سے باہر ہوا تو اُنہوں نے شعیب ملک سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شعیب ملک کے اہلخانہ اُن کی اور ثانیہ مرزا کی طلاق پر ناراض ہیں اور اُن کی فیملی کے کسی بھی فرد نے اُن کی اور ثنا جاوید کی شادی میں شرکت نہیں کی۔

یاد رہے کہ 20 جنوری کی صبح شعیب ملک اور ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرکے اپنی شادی کی تصدیق کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close