کھیل و ثقافت

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلیے 103 رنز کا ہدف

ابو ظہبی میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلیے 103 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 102 پر آؤٹ ہوگئی۔ اس سے قبل میچ کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی جانب سے گناتھیلاکا اور دلشان مناویرا نے اننگز کا آغاز کیا مگر قومی ٹیم کے بولرز نے ایک روزہ سیریز کی کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے آئی لینڈرز کی ایک نہ چلنے دی۔
اننگز کی تیسری ہی گیند پر عماد وسیم نے مناویرا کو بولڈ کردیا اور دوسرے اوپنر گناتھیلاکا بھی 18 رنز ہی بناسکے، تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے سمارا وکراما بھی 23 رنز ہی بناسکے جس کے بعد کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ رک سکا۔ اشان پرینجن 12، مہیلا اڈاواٹے 8، سچتھ پتھی رانا 4 اور دسن شناکا بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ کپتان تھسارا پریرا بھی صرف 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ سکیگو پرسنا 23 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3، محمد حفیظ، عثمان خان، 2،2 جب کہ عماد وسیم، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ شکست کے بعد قومی ٹیم نے ایک روزہ سیریز میں سری لنکا کو وائٹ واش کرکے حساب برابر کردیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close