کھیل و ثقافت

گیمرز گیلیکسی 2024 کا پاکستان میں شاندار آغاز

پاکستان میں Esports کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیشِ نظر گیلکسی ریسرز کی جانب سے شاندار Esports ایونٹس کا انعقاد کیا گیا۔

ورچؤل گیمز کے ان مقابلوں میں پب جی،فری فائر،ٹیکن اور ایف سی 24 کے مقابلے شامل ہے،مقابلوں کا آغاز 17مارچ2024 سے ہوا جس کے فائنل 25-26 اپریل کو ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد ہوں گے۔

ان مقابلوں میں اب تک کل 1200 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا جو نوجوانوں میں ان کھیلوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

اس طرز کےمقابلے پہلے بھی پاکستان میں 2021 میں منعقد ہو چکے ہیں۔ نوجوانوں کی بے پناہ دلچسپی کے باعث اس سال ان مقابلوں کا انعقاد مزید بڑے پیمانے پر کیا جا رہا ہے۔

گلیکسی ریسز کی جانب سےان مقابلوں میں کل ساٹھ لاکھ روپے سے زائد کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے، ان مقابلوں کا انعقاد پاکستان میں ورچؤل کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close