کھیل و ثقافت

آئی پی ایل،پریتی زنٹا نے جیتاہوا میچ ہارنے پر پنجاب کے کوچ کی بے عزتی کرڈالی

موہالی: انڈین پریمئر لیگ میں کنگز الیون پنجاب کی شریک مالکہ پریتی زنٹا نے جیتاہوا میچ ہارنے پر ٹیم کوچ کی بے عزتی کرڈالی۔تفصیلات کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور کیخلاف میچ کے دوران ایک موقع پر پنجاب کی پوزیشن انتہائی مضبوط تھی اور ایسا محسوس ہورہا تھا کہ پنجاب آسانی سے میچ جیت جائے گا تاہم حیران کن طور پر بنگلور نے یہ میچ 1رن سے جیت لیا ۔ میچ کے خاتمے کے بعد پنجاب کی شریک مالکہ پریتی زنٹا کنگز الیون پنجاب کے ڈگ آؤٹ میں گئیں جہاں انہوں نے پنجاب کے کوچ سنجے بانگر کو بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی پر کھری کھری سنائیں اور انتہائی نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے بانگر نے میچ کے دوران انتہائی اہم موقع پر اکشر پٹیل کو بھیجنے کی بجائے فرحان بہاردین کو بلے بازی کا موقع دیا تھا جو کچھ خاص کرنے میں ناکام رہے اور پنجاب جیتا ہوا میچ ہار گیا۔یہ پہلا موقع نہیں تھا جب پریتی زنٹا کو کرکٹ میچ کے دوران اتنے غصے میں دیکھا گیا ،2012ء میں بھی انہوں نے کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کیخلاف میچ میں شان مارش کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ دیئے جانے پر غصے کا اظہار کیا تھا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close