Featuredکھیل و ثقافت

پاکستان کے لیجنڈری سینیئر اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے

طلعت حسین کے انتقال کی افسوسناک خبر، اُن کی صاحبزادی تزین حسین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی پوسٹ کے ذریعے دی۔

تزین حسین نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر والد طلعت حسین کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں گہرے رنج و غم کے ساتھ یہ اعلان کررہی ہوں کہ میرے پیارے والد طلعت حسین صاحب خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔
اُنہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد طلعت حسین کی مغفرت کے لیے دُعا کریں۔

تزین حسین نے مزید کہا کہ طلعت حسین کے جنازے کی تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔

سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے لیجنڈری اداکار طلعت حسین کے انتقال پر دُکھ کر اظہار کیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر طلعت حسین کی تصویر پوسٹ کی جس میں اداکار نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے ملنے والا ستارہ امتیاز پہنا ہوا ہے۔

اداکارہ نے طلعت حسین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی شوبز کے لیے بہت بڑا نقصان ہے، اب طلعت صاحب اللہ کے حوالے ہیں۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں طلعت حسین کی مغفرت کے لیے بھی دُعا کی جبکہ پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے بھی اداکار کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close